سیر کہاں کی کیا کیا دیکھا جو بھی بیتا حال لکھو
سیر کہاں کی کیا کیا دیکھا جو بھی بیتا حال لکھو
کیسے گزرا سال تمہارا ہم کو سب احوال لکھو
پہلے پہل جب ملک چھٹا اور دیس نیا اک دیکھا تو
کس کو سوچا یاد کیا کیا کیا کیا آئے خیال لکھو
یاد ہماری آئی تھی یا بھول گئے ہر عہد وفا
وقت نے کچھ باقی بھی رکھا یا ہو گیا سب پامال لکھو
باتیں اس نے کیسی کی تھیں کتنا اچھا تم کو لگا
مجھ سا بہتر کیسا پایا اس کی کوئی مثال لکھو
زخم جو تم نے ہم کو دیے تھے سب ہیں تازہ ویسے ہی
حال تمہارا اب ہے کیسا دل کی خلش کا حال لکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.