سخت دشوار ہے آساں کوئی مشکل ہونا
سخت دشوار ہے آساں کوئی مشکل ہونا
دل کو اب تک مرے آیا ہی نہیں دل ہونا
کب محال ان سے ملاقات ہے اے دل ہونا
شرط ہے اس کے لئے جذبۂ کامل ہونا
واقف کوچۂ جاناں نہیں ملتا کوئی
ہاں مرے شوق ذرا رہبر منزل ہونا
پیچ تقدیر کے نکلیں بھی تو نکلیں کیونکر
یاد گیسو میں جو سیکھا تو سلاسل ہونا
حشر برپا کہیں دنیائے محبت میں نہ ہو
تم نہ بے پردہ نمایاں سر محفل ہونا
پائمالی میں مزے بوسۂ پا کے لیتا
دل نا فہم کو آیا ہی نہیں دل ہونا
آئنہ پھینک بھی دو بد نظری کرتا ہے
اس کا شیوہ ہے مقابل کے مقابل ہونا
ایک دنیا ترے ہم راہ ہے دل والوں کی
اب نہ محفل میں کہیں زینت محفل ہونا
نور سے اپنے بڑھاتے رہو کوکبؔ کی ضیا
ہو مبارک تمہیں رشک مہ کامل ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.