صلوٰۃ و صوم گئے سب عبادتیں بھی گئیں
صلوٰۃ و صوم گئے سب عبادتیں بھی گئیں
تمہارے بعد مری سب ریاضتیں بھی گئیں
وہ جشن دید وہ مہکی ہوئی حسیں شامیں
جو ساتھ ہم نے گزاریں وہ ساعتیں بھی گئیں
نہ تیری زلف کی خوشبو نہ وہ تبسم ہے
جو تو نے کی تھیں کبھی وہ رعایتیں بھی گئیں
وہ رنگ و بو وہ سرور محافل یاراں
وہ قربتیں بھی گئیں وہ عنایتیں بھی گئیں
وہ تیری شوخ ہنسی کھل کھلاتے وہ لہجے
خیال و خواب ہوئے تو سماعتیں بھی گئیں
نہ رت جگے ہیں وہ شاہدؔ نہ اب وہ بزم سخن
وہ شعر سننے سنانے کی عادتیں بھی گئیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.