صلیب کرب کی سر پہ اٹھائے پھرتا ہوں
صلیب کرب کی سر پہ اٹھائے پھرتا ہوں
غموں کو سینے سے اپنے لگائے پھرتا ہوں
وہ ایک آگ ہے ایسی جو بجھ نہیں سکتی
اسے میں سینے میں اپنے دبائے پھرتا ہوں
رہ وفا میں کوئی ہم نوا نہیں ملتا
انا کا بوجھ اکیلے اٹھائے پھرتا ہوں
کوئی تو آئے جو میرے سوال حل کر دے
میں آس اہل کرم سے لگائے پھرتا ہوں
پھٹی قبا میں شجاعت کے پادشاہی کے
میں کیسے شان سے تمغے لگائے پھرتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.