سلیقہ اتنا تو اے شوق خوش کلام آئے
سلیقہ اتنا تو اے شوق خوش کلام آئے
انہیں کی بات ہو لیکن نہ ان کا نام آئے
خرد بھی گوش بر آواز وقت تھی لیکن
پیام جتنے بھی آئے جنوں کے نام آئے
نہ چل سکا کوئی میری نگاہ شوق کے ساتھ
تمہارے جلوے بھی آئے تو چند گام آئے
نہ جانے حسن حقیقت کی جلوہ گاہ سے کیوں
فسانے جتنے بھی آئے وہ ناتمام آئے
کسی نے صبح سنواری کسی نے شام اپنی
مری نظر کے اجالے سبھوں کے کام آئے
- کتاب : Kalam-e-aizaz afzal (Pg. 80)
- Author : Aizaz Afzal
- مطبع : Usmania Book Depot
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.