سلیقے سے پیا کرتے ہیں پیمانے محبت کے
سلیقے سے پیا کرتے ہیں پیمانے محبت کے
بہت عشق آشنا ہوتے ہیں دیوانے محبت کے
تصور چھیڑتا ہے جب فسون حسن کا بربط
سراپا سوز بن جاتے ہیں پروانے محبت کے
نگاہ مست اٹھتی ہے تو ابر مے برستا ہے
فضا میں جگمگا اٹھتے ہیں میخانے محبت کے
نہیں مٹتے کبھی بھی انقلابات زمانہ سے
نقوش کا الحجر ہوتے ہیں افسانے محبت کے
جنہیں یہ دھن کہ شمع حسن پر قربان ہستی ہو
یقیں کر لو کہ ہم ہی ہیں وہ پروانے محبت کے
چمن والو یہ دشت نجد سے آواز آتی ہے
نہ اجڑیں گے جو بس جائیں گے ویرانے محبت کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.