سماعتیں اسے اپنائیں یہ تو طے بھی نہیں
سماعتیں اسے اپنائیں یہ تو طے بھی نہیں
مرے کلام میں تم جیسی کوئی لے بھی نہیں
تو آب ہے جسے مل جائے اس کو جیون دے
میں ایک سنگ ہوں میرا کہیں ولے بھی نہیں
کسی مقام پہ جبریل بھی ٹھٹھکتے ہیں
اور ایک ہم ہیں کہ ہم کو کسی کا بھیے بھی نہیں
ازل سے تیغ بکف لڑ رہی ہیں دو سمتیں
اک ایسی جنگ کے جس میں کوئی وجے بھی نہیں
کسی کی راہ میں بیٹھے ہوئے یہ سوچتے ہیں
ہمارے پاس کسی کے لیے سمے بھی نہیں
میں اس کو کھونے کی ہمت نہیں جٹا سکتا
وہ ایک شے مری تقدیر میں جو ہے بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.