سمجھ میں ان کے آ جائے گی غم کی داستاں اک دن
سمجھ میں ان کے آ جائے گی غم کی داستاں اک دن
محبت آپ ہو جائے گی اپنی ترجماں اک دن
انہیں کھو کر نظر تسکیں کا ساماں اور ڈھونڈے گی
یقیناً پھر دل ناکام ہوگا کامراں اک دن
جنہیں گل خار سمجھے ہیں وہ اک دن یاد آئیں گے
متاع حسن کو ہوگی تلاش پاسباں اک دن
یہاں پھر مجھ سا رند لاابالی کون آئے گا
کمی محسوس ہوگی تجھ کو اے پیر مغاں اک دن
انہیں اپنے پرائے کی ابھی پہچان مشکل ہے
ابھی رہنے دو ہو جائے گا سب کا امتحاں اک دن
رواں ہے کارواں منزل پہ اہل عزم پہنچیں گے
جو کم ہمت ہیں بن جائیں گے گرد کارواں اک دن
وہ جان آرزو مل جائے گا جس کی تمنا ہے
شفاؔ یہ بزم دل بن جائے گی رشک جناں اک دن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.