سمجھ سکا کوئی رونے نہ مسکرانے سے
سمجھ سکا کوئی رونے نہ مسکرانے سے
مرا فسانہ جدا تھا ہر اک فسانے سے
شگفت خار خس و برگ ہے بجا لیکن
بہار آئے گی پھولوں کے مسکرانے سے
گزر رہا ہے کوئی کاروان برق و شرار
الٰہی خیر غریبوں کے آشیانے سے
بلا سے ایک ہی سجدہ ہو ان کے در پر ہو
نصیب جاگ بھی سکتا ہے آزمانے سے
زمیں پہ خاک کے ذرے قمر نہیں بنتے
فلک پہ چند ستاروں کے جگمگانے سے
ہر ایک شعر کی کاغذ پہ زندگی ہے جمالؔ
ملے گا کیا تجھے محفل میں داد پانے سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.