سمجھتے تھے جیسی یہ ویسی نہیں ہے
سمجھتے تھے جیسی یہ ویسی نہیں ہے
مگر دنیا اتنی بری بھی نہیں ہے
تمہارا بھی حق ہے اے میرے عزیزو
مری زندگی صرف میری نہیں ہے
میری ہر کہانی کا کردار تو ہے
تیرے بعد اپنی کہانی نہیں ہے
جہاں عشق سیکھا ہے تم نے شکاری
وہاں آج اک بھی گلہری نہیں ہے
نشیلی مری آنکھیں لگتی ہیں لیکن
یہ سچ ہے کہ میں نے کبھی پی نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.