Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سمجھیں بھی دونوں کر رہی ہیں کیا یہ چار پانچ

شیدا الہ آبادی

سمجھیں بھی دونوں کر رہی ہیں کیا یہ چار پانچ

شیدا الہ آبادی

MORE BYشیدا الہ آبادی

    سمجھیں بھی دونوں کر رہی ہیں کیا یہ چار پانچ

    لونڈی کے یار چار ہیں بی بی کے یار پانچ

    اب تو شریف زادیاں کرتی ہیں چار پانچ

    خانم کے یار چار ہیں بیگم کے یار پانچ

    کل سات آدمی تھے جنہوں نے کیا یہ حال

    دو تو سفید پوش تھے بی بی گنوار پانچ

    دنیا سرا ہے بیٹیوں اس کا شمار کیا

    آتے ہی جاتے رہتے ہیں ہر روز چار پانچ

    ان مردوؤں نے سہل سمجھ لی ہے نوکری

    مانگ ایک کی ہے آئے ہیں امیدوار پانچ

    گنتی جو یاد کرتی ہے دن بھر یہ چھوکری

    سوتے میں بھی پکارتی ہے تین چار پانچ

    دیکھا جو دس کا نوٹ جھٹک لے گئیں دسوں

    پہلے تو صرف مانگتی تھیں وہ ادھار پانچ

    سمدھن بتاؤ کس کا گلا اب دباؤں میں

    چھ مردوؤں میں تم نے منگائے ہیں ہار پانچ

    بھاری ہے دس جوانوں پہ رستم کی یہ بہو

    لگتے ہیں پالکی میں دو طرفہ کہار پانچ

    تھی پنجتن کی یاد جو تھی جانکنی کے وقت

    منہ سے مرے نکل گیا بے اختیار پانچ

    چار آدمی کے سامنے کے دے گئیں تھی تم

    اب کون مانتا ہے کہو تم ہزار پانچ

    پانچوں سواروں میں تو وہ خود بھی تھے کیوں نہ آئے

    مجھ ایک کے پکڑنے کو بھیجے سوار پانچ

    شیداؔ کہاں سے سیکھے یہ گن اس نے آخرش

    میا تو جانتی ہی نہ تھی اس کی چار پانچ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے