سمجھو تو ہواؤں میں سورج نظر آئے گا
سمجھو تو ہواؤں میں سورج نظر آئے گا
ہر دھوپ میں چھاؤں میں سورج نظر آئے گا
موسم کے بدلنے کا اس سے ہی تعلق ہے
ان کالی گھٹاؤں میں سورج نظر آئے گا
پھولوں کی مہک میں وہ تاروں کی چمک میں وہ
پر کیف فضاؤں میں سورج نظر آئے گا
اس کی ہی تجلی کا ہر طور سے رشتہ ہے
پتھر کی صداؤں میں سورج نظر آئے گا
ہے ربط مراقؔ اس کا یزدانی اجالوں سے
عابد کی دعاؤں میں سورج نظر آئے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.