سمندر سے کسی لمحے بھی طغیانی نہیں جاتی
سمندر سے کسی لمحے بھی طغیانی نہیں جاتی
مگر ساحل کو غم ہے خشک دامانی نہیں جاتی
غنیمت ہے مری آنکھوں کی یہ سیال آتش بھی
اسی سے میرے ذہن و دل کی تابانی نہیں جاتی
سوا نیزے پہ سورج دیر تک رکنے نہیں پاتا
مگر کیا ہے کہ تیری شعلہ افشانی نہیں جاتی
صدائے خامشی دیتی ہے اب دستک در دل پر
نہ جانے کیوں ہمارے گھر سے ویرانی نہیں جاتی
رہا ہو کر بھی کچھ طائر قفس میں لوٹ آتے ہیں
فضائے قید کی عادت بہ آسانی نہیں جاتی
تمدن کا نیا جامہ بہت شفاف ہے یارو
کہ تن پوشی کرو کتنی ہی عریانی نہیں جاتی
جتن سارے ہی کرتا ہوں مگر کیا کیجیئے ارشدؔ
مری خودداریٔ فطرت ہے دیوانی نہیں جاتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.