سمندروں کی طرح گہرے لوگ پاؤ گے
سمندروں کی طرح گہرے لوگ پاؤ گے
سنبھل کے چلنا یہاں ورنہ ڈوب جاؤ گے
ہر ایک چیز کے پیچھے بھٹکنا ٹھیک نہیں
کسی سراب سے تم پیاس کیا بجھاؤ گے
تم اپنے دل کو سنبھالو ذرا اے ہم نفسو
جنون شوق میں کب تک فریب کھاؤ گے
زمانہ بھاگ رہا ہے تو پیچھے مت بھاگو
ذرا سی ٹھیس لگی تو سنبھل نہ پاؤ گے
سب اپنے ہاتھ میں پتھر لیے کھڑے ہیں مجیدؔ
حقیقتوں کا کسے آئنہ دکھاؤ گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.