Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

صنعت کردگار ہیں ہم لوگ

عبدالحکیم ذاکر

صنعت کردگار ہیں ہم لوگ

عبدالحکیم ذاکر

MORE BYعبدالحکیم ذاکر

    صنعت کردگار ہیں ہم لوگ

    عظمت شاہکار ہیں ہم لوگ

    شوکت یادگار ہیں ہم لوگ

    باعث افتخار ہیں ہم لوگ

    صلح جو صلح کار ہیں ہم لوگ

    گلستاں کی بہار ہیں ہم لوگ

    جب سے سینہ فگار ہیں ہم لوگ

    پیکر اضطرار ہیں ہم لوگ

    دل پہ قابو نہ تم پہ قابو ہے

    کتنے بے اختیار ہیں ہم لوگ

    تیرے بھی ہو کے تیری دنیا میں

    باعث ننگ و عار ہیں ہم لوگ

    عشق کا کاروبار کرتے ہیں

    برسر روزگار ہیں ہم لوگ

    ہیں چمن میں گلوں کے ہمسائے

    اور نگاہوں میں خار ہیں ہم لوگ

    ہیں لگائے ہوئے گلے اب بھی

    دوستی کا وقار ہیں ہم لوگ

    کتنے وزنی ہیں پائے استدراک

    دوش گیتی پہ بار ہیں ہم لوگ

    جانتے ہیں وجوہ بغض و عناد

    کیوں محبت شعار ہیں ہم لوگ

    غم بچا کر دلوں میں رکھتے ہیں

    کیا کفایت شعار ہیں ہم لوگ

    بحر الفت کی تہ میں پاؤ گے

    گوہر آب دار ہیں ہم لوگ

    ذاکرؔ اردو زباں ہماری ہے

    اس کے آموز گار ہیں ہم لوگ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے