سنگ ملامت پھینکا ہوگا
سنگ ملامت پھینکا ہوگا
شیشۂ دل یوں ٹوٹا ہوگا
کون ہے چھت پر کوئی نہیں ہے
خوف نے پتھر پھینکا ہوگا
سوکھی ڈال پہ آس کا پنچھی
گہری سوچ میں ڈوبا ہوگا
بستی میں کہرام مچا ہے
جھیل میں کوئی ڈوبا ہوگا
جھیل سے کرنیں پھوٹ رہی ہیں
چاند نہانے اترا ہوگا
جو کھڑکی سے جھانک رہا ہے
ڈھلتی دھوپ کا ٹکڑا ہوگا
سب سے محبت کرتے جاؤ
ذاکرؔ کوئی تو اپنا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.