سنگ اس کا ہے اور سر میرا
سنگ اس کا ہے اور سر میرا
آخری موڑ پر ہے ڈر میرا
اک چھلاوا ہے میل کا پتھر
اک حقیقت ہے یہ سفر میرا
اے ہواؤ چلو گواہی دو
تم نے دیکھا ہے جلتا گھر میرا
دو گھڑی اور مجھ کو سن لیجے
اب تو قصہ ہے مختصر میرا
جب زمانہ تھا میری مٹھی میں
کام آیا بہت ہنر میرا
میں نہیں فن شناس کہتے ہیں
نام تھوڑا ہے معتبر میرا
بس کسی طور اے میاں ثاقبؔ
ہو رہا ہے گزر بسر میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.