Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سنکٹ میں ہے جان تمہاری بستی میں

مانک وشوکرما نورنگ

سنکٹ میں ہے جان تمہاری بستی میں

مانک وشوکرما نورنگ

MORE BYمانک وشوکرما نورنگ

    سنکٹ میں ہے جان تمہاری بستی میں

    قاتل ہے دربان تمہاری بستی میں

    گھٹ گھٹ کر جینا پڑتا ہے لوگوں کو

    مرنا ہے آسان تمہاری بستی میں

    چوبیسوں گھنٹے چوکنے رہتے ہیں

    دیواروں کے کان تمہاری بستی میں

    میخانے میں بھیڑ ہمیشہ رہتی ہے

    دیول ہیں سنسان تمہاری بستی میں

    پاس پڑوسی بھی اک دوجے سے اکثر

    رہتے ہیں انجان تمہاری بستی میں

    سچائی کی پوچھ پرکھ کم ہوتی ہے

    بکتا ہے ایمان تمہاری بستی میں

    چنتا میں ہر شخص دکھائی دیتا ہے

    غائب ہے مسکان تمہاری بستی میں

    لفاظوں کو دیکھ ادب کی محفل میں

    شاعر ہیں حیران تمہاری بستی میں

    ٹھوکی جاتی ہے تالی متھیا نورنگؔ

    ہوتا ہے گنگان تمہاری بستی میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے