سناٹا آواز بنا ہے
سناٹا آواز بنا ہے
درد کا یوں اظہار ہوا ہے
یادوں نے جب لی ہے کروٹ
زخموں کا ہر بند کھلا ہے
اس نگری کا رہنے والا
قتل وفا پر خوش لگتا ہے
خط پڑھنے میں کانپ رہے ہو
ایسا اس میں کیا لکھا ہے
برسوں کی الفت کا رشتہ
اک لمحے میں ٹوٹ گیا ہے
یگ یگ سے لمحہ بیچارہ
اپنی منزل ڈھونڈ رہا ہے
شوقؔ جنون عشق سلامت
زنجیروں کی کیا پروا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.