سپنوں میں رات آئی نازک جو پھول والی
سپنوں میں رات آئی نازک جو پھول والی
قدموں میں تارے بکھرے لہرائی دل کی ڈالی
اس کے سوا نہیں ہے عصمت کا کچھ تصور
خود حسن گویا اپنے رنگ روپ کی ہے جالی
جس کے سلونے مکھ پر تن وارے بھور اپنا
اس سے ملن کی آئی شبھ رات کالی کالی
دھرتی پہ سرخ ہو کر اترے نئے سویرے
زینت بنی فلک کی میرے لہو کی لالی
نازک ہیں غنچہ و گل ان کا خیال رکھنا
کہتا یہی ہے سب سے باغ جہاں کا مالی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.