سر گلشن بہار آنے کے دن ہیں
سر گلشن بہار آنے کے دن ہیں
یہی تو عشق فرمانے کے دن ہیں
نہیں سمجھو گے تم خواب محبت
ابھی تم پر شباب آنے کے دن ہیں
لگاؤ مت ابھی الفت کا صدمہ
تمہارے دن تو مسکانے کے دن ہیں
یہ دل کہتا ہے تم کو بھول جاؤں
نظر کہتی ہے اپنانے کے دن ہیں
ہوا میں خوشبوئیں آتی ہیں تیری
ہمارے زخم سہلانے کے دن ہیں
جسے دیکھو وہی ہے خود میں کھویا
کہاں دلدارؔ بہلانے کے دن ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.