سر محفل تماشا اپنا بنوانا نہیں اچھا
سر محفل تماشا اپنا بنوانا نہیں اچھا
جہاں عزت نہ ملتی ہو وہاں جانا نہیں اچھا
ترے آنے سے میں خوش ہوں ترے جانے سے افسردہ
ترا آنا تو اچھا ہے مگر جانا نہیں اچھا
ہمیں سے کہتے ہو دیوانگی اچھی نہیں ہوتی
کبھی زلفوں سے بھی کہہ دو کہ بل کھانا نہیں اچھا
مزہ تو تب ہے جب پوری طرح سے ہوش کھو بیٹھے
جسے اپنی خبر ہو ایسا دیوانہ نہیں اچھا
کوئی پیاسا تڑپتا ہے کوئی سیراب ہوتا ہے
ارے ساقی ترا دستور مے خانہ نہیں اچھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.