سر جھکائے ہوئے دربار میں دیکھا گیا ہے
سر جھکائے ہوئے دربار میں دیکھا گیا ہے
کل تجھے اک نئے کردار میں دیکھا گیا ہے
جس سے ملنے کے لئے وقت لیا جاتا تھا
آج اس کو صف لاچار میں دیکھا گیا ہے
لوگ اب ہاتھ ملاتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں
خوف اتنا کبھی سنسار میں دیکھا گیا ہے
اور بھی لوگ مرے ساتھ کھڑے تھے لیکن
عیب تو بس مرے کردار میں دیکھا گیا ہے
دکھ جسے میرے نہیں جیتنے کا ہونا تھا
اس کو خوش ہوتے مری ہار میں دیکھا گیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.