سرنگوں ہیں کہ یوںہی شرم نظر اٹھتی ہے
سرنگوں ہیں کہ یوںہی شرم نظر اٹھتی ہے
آنکھ آفاق سے ملتی ہے اگر اٹھتی ہے
ایسے نازک کو کہاں موسم سرما کا دماغ
دھند بھی جسم کو چھو لے تو سہر اٹھتی ہے
دیکھیے کون سے عالم میں ہو اگلی گردش
اپنی مٹی جو یہاں بار دگر اٹھتی ہے
نیند آتی ہے کمارؔ آخر شب آنکھوں میں
سونے لگتا ہوں کہ اک آہ سحر اٹھتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.