سر پر کوئی آسمان رکھ دے
سر پر کوئی آسمان رکھ دے
اک منہ میں مگر زبان رکھ دے
آ صلح نہیں سلام تو لے
یہ تیر چڑھی کمان رکھ دے
اتنا بھی نہ بے لحاظ ہو جا
تھوڑا سا تو خوش گمان رکھ دے
تجھ کو تری حکمتیں مبارک
اک ہاتھ پہ اک جہان رکھ دے
پھر ہم کو گدائے رہ بنا کر
رہ میں کوئی امتحان رکھ دے
تفصیل کہیں گراں نہ پڑ جائے
اک حرف میں داستان رکھ دے
اب دھیان کی بات چھڑ گئی تو
کچھ اس سے الگ بھی دھیان رکھ دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.