سر پہ چھت دو وقت روٹی اور کپڑے کا سوال
سر پہ چھت دو وقت روٹی اور کپڑے کا سوال
کر دیا ہے ایک مفلس نے بڑا کتنا سوال
زندگی کی نعمتوں پر میرا کوئی حق نہیں
تھا جواں بیوہ کے ہونٹوں پر فقط اتنا سوال
بار خاطر گر نہ ہو تو عرض بس اتنی سی ہے
پوچھ لیں کیا آپ سے ہم کوئی من چاہا سوال
تھے دیے آنکھوں میں جو امید کے وہ بجھ گئے
رد جو اس نے کر دیا جب میرا چھوٹا سا سوال
جس کو اپنی علمیت کا زعم تھا حد سے سوا
گنگ ہو کر رہ گیا وہ جب سنا میرا سوال
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.