سر شیوۂ تسلیم میں اس درجہ نگوں ہے
سر شیوۂ تسلیم میں اس درجہ نگوں ہے
باقی کوئی سودا ہے نہ ہی کوئی جنوں ہے
یہ شام کے رخسار پہ پھیلی ہوئی لالی
اک حسرت کشتہ کی تمناؤں کا خوں ہے
اس آئنہ خانہ میں حقیقت نئیں کھلتی
یہ کاوش صد شیشہ گراں محض فسوں ہے
اے دشت بلا خیز ترا زعم سلامت
سنتے ہیں کہ عشاق کی معراج جنوں ہے
شوریدہ سری دیکھ کہاں لائی ہے ہم کو
اندوہ گیں لمحوں میں ہی اب دل کو سکوں ہے
گھیرے ہے نوازؔ آپ کو افسردگی کیوں کر
ہر ذرہ تو مشتاق دم کن فیکوں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.