سر اٹھائیں تو اسے تن سے جدا جانتے ہیں
سر اٹھائیں تو اسے تن سے جدا جانتے ہیں
جرم کرتے ہوئے ہم اس کی سزا جانتے ہیں
کوئی پیرو ہے ہمارا نہ کوئی راہنما
ہم نہ پیری نہ مریدی کا مزا جانتے ہیں
خود کو ہی مانتے ہیں قافلہ سالار اپنا
دل کی دھڑکن کو ہی آواز درا جانتے ہیں
بیچ کھایا ہے بہت بردہ فروشوں نے ہمیں
اس سے ڈرتے ہیں جسے راہنما جانتے ہیں
یہ طبیعت نہیں اپنی کہ گنیں عیب و صواب
ہم کسی کو بھی نہ اچھا نہ برا جانتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.