Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سر اٹھایا تو سر رہے گا کیا

رسا چغتائی

سر اٹھایا تو سر رہے گا کیا

رسا چغتائی

MORE BYرسا چغتائی

    سر اٹھایا تو سر رہے گا کیا

    خوف یہ عمر بھر رہے گا کیا

    اس نے زنجیر کر کے رکھا ہے

    ہم سے وہ بے خبر رہے گا کیا

    پاؤں رہتے نہیں زمیں پہ ترے

    ہاتھ دستار پر رہے گا کیا

    وہ جو اک خواب ہم نے دیکھا تھا

    خواب ہی عمر بھر رہے گا کیا

    مر رہے ہیں فراق میں تیرے

    تو ہمیں مار کر رہے گا کیا

    عشق خانہ خراب تیرے بعد

    کوئی آباد گھر رہے گا کیا

    ہم نہ ہوں گے تو یہ جہان طلسم

    یہ فریب نظر رہے گا کیا

    تیرا اپنا نہیں ترا سایا

    تیرے زیر اثر رہے گا کیا

    موج اپنی جگہ کنارا ہے

    یہ کنارا مگر رہے گا کیا

    ڈوبنا تھا جسے وہ ڈوب گیا

    تو بھی اب ڈوب کر رہے گا کیا

    آج کیا بے افق رہے گی شام

    بے ستارہ سفر رہے گا کیا

    دیکھ کر ان پری نژادوں کو

    آئنہ خود نگر رہے گا کیا

    اپنے بس میں رہے گی کیا آندھی

    اپنے بل پر شجر رہے گا کیا

    شہر میں وہ جدھر رہے گا رسا

    شہر سارا ادھر رہے گا کیا

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    رسا چغتائی

    رسا چغتائی

    رسا چغتائی

    رسا چغتائی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے