Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سراب جان کے رویا کہ بے سبب تو نہیں

تنویر وصفی

سراب جان کے رویا کہ بے سبب تو نہیں

تنویر وصفی

MORE BYتنویر وصفی

    سراب جان کے رویا کہ بے سبب تو نہیں

    نظر کے سامنے صحرائے کم طلب تو نہیں

    درون جاں ہے بس اک بازگشت آہ و فغاں

    نصیب سنگ صفت نغمہ و طرب تو نہیں

    گلاب شکل شگافوں کی دل دہی ہے عبث

    نسیم صبح یہ ہنگام شب دو شب تو نہیں

    عداوتوں کا کرم ہے کہ آج زندہ ہوں

    وگرنہ شوق میں جینا یوں جاں بہ لب تو نہیں

    سحر طراز سی لگنے لگی ہے شام غم

    چراغ داغ تمنا ہو کچھ عجب تو نہیں

    بجز قیاس یقیں کی اساس تھی بھی کیا

    سو کچھ گماں ہی حقیقت ہیں آج سب تو نہیں

    نہ ڈھونڈ ہم کو کہ ہم ہیں صدائے گم گشتہ

    فقط سکوت ہیں نالہ نہیں شغب تو نہیں

    لے ٹھیک ٹھاک سی میں نے بھی کاٹ دی دنیا

    یہ اور بات کہ جینے کا کوئی ڈھب تو نہیں

    مجھے بھی یاروں نے تجھ سے جدا نہیں سمجھا

    مرے مزاج پہ مانا کہ تیری چھب تو نہیں

    بتوں کے عشق میں مومن کی کٹ گئی تو کیا

    میاں یہ ہند ہے فارس نہیں عرب تو نہیں

    ستم کے سامنے سر کا جھکانا نا ممکن

    کبھی کی بات تھی اب چھوڑیئے کہ اب تو نہیں

    سمجھیے یوں تو مجھے اپنا بندۂ بے دام

    انا پہ حرف جو آنے لگے تو تب تو نہیں

    مرے نوالوں کو اپنی عطا نہ گردانیں

    حضور شاہ ہیں ہاں مانتا ہوں رب تو نہیں

    یہ کون ہے جو گراں بار ہے سماعت پر

    خبر تو لے کہیں تنویرؔ بے ادب تو نہیں

    خدا کی مار ہے وصفیؔ سنبھل سکے تو سنبھل

    ہے جائے شکر ابھی منزل غضب تو نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے