سرحد کون و مکاں سے لا مکاں لے جائے گا
سرحد کون و مکاں سے لا مکاں لے جائے گا
جب زمیں چھوڑے گی ہم کو آسماں لے جائے گا
رات سے قائم ہیں ان کے سائے کی خوش فہمیاں
جب چڑھا سورج تو سارے سائباں لے جائے گا
ہم حصار ذات سے نکلے تو ہیں پر دیکھیے
ٹوٹ کر خود سے بکھرنا اب کہاں لے جائے گا
خامشی ہی خامشی کے کرب کا اظہار ہو
لفظ خاموشی سے لطف داستاں لے جائے گا
دل کی خوشبو سے ہے زندہ ان کے رنگوں کی دھنک
وقت ساری خواہشوں کی تتلیاں لے جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.