سرکار دو جہاں ہیں سردار انبیا کے
سرکار دو جہاں ہیں سردار انبیا کے
تخلیق کا ہیں باعث محبوب ہیں خدا کے
معراج کی تھی جو شب پردے میں اس نے دیکھے
راز و نیاز جیسے بندے کے اور خدا کے
مدحت انہیں کی لب پہ جاری رہے ہمیشہ
ہونٹوں تک آ گئے ہیں کچھ لفظ یہ دعا کے
وہ امن و آشتی کا پیغام لے کے آئے
سربستہ راز کھولے اللہ کی رضا کے
انسانیت کو جینا سکھلا دیا انہیں نے
بتلا دئے قرینے انسان کو بقا کے
موت اور زندگی کے مطلب بدل دئے ہیں
آل نبی نے جیسے کرب و بلا میں آ کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.