سودائے نقد جاں کو سنگین کہہ رہا ہے
سودائے نقد جاں کو سنگین کہہ رہا ہے
یہ کون اہل دل کو مسکین کہہ رہا ہے
ہم مسلک جنوں میں دیوانے ہو رہے ہیں
سنتے ہیں دشت وحشت بے دین کہہ رہا ہے
کس فصل آرزو نے دست دعا اٹھائے
ہر برگ نخل دل کا آمین کہہ رہا ہے
کیا نکتہ رس ہوا ہے شاہ سخن ہمارا
فریاد کو نوائے رنگین کہہ رہا ہے
آشوب آگہی پر قربان دولت غم
آنکھوں کو یار جوئے نمکین کہہ رہا ہے
- کتاب : جسم کا برتن سرد پڑا ہے (Pg. 99)
- Author : امیر حمزہ ثاقب
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.