سوال کس قدر برا ہے کون ہوں
سوال کس قدر برا ہے کون ہوں
جواب مل نہیں سکا ہے کون ہوں
مرے نقوش مٹ گئے ہیں غالباً
جو آئنہ الجھ پڑا ہے کون ہوں
کسی کو یاد ہے اگر بتائیے
مجھے تو بھولنے لگا ہے کون ہوں
وہ تھا جو میرا مبتلا کہاں گیا
فقط وہی یہ جانتا ہے کون ہوں
یہ لوگ مجھ پہ ہنس رہے ہیں کس لیے
بتائیے نا التجا ہے کون ہوں
سوانگ کیا رچا ہے یہ کہاں ہوں میں
مجھے یہ رمز جاننا ہے کون ہوں
اسے مرا بتا کہ اپنے ساتھ لا
جو کو بہ کو پکارتا ہے کون ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.