سزا دینا ہے تو ایسی سزا دے
سزا دینا ہے تو ایسی سزا دے
کسی سے عشق کرنا ہی سکھا دے
مجھے پھر کچھ دعائیں مانگنی ہیں
افق سے پھر کوئی تارہ گرا دے
وہ تجھ کو آزمانا چاہتا ہے
تو اپنے صبر سے اس کو ہرا دے
اگر جانا ہے تو جائے وہ لیکن
سبب تو چھوڑ جانے کا بتا دے
بناؤں کوئی تو ایسی خبر میں
خبر اس کو جو اندر تک ہلا دے
بس اتنی روشنی کی آرزو ہے
جو میرے سائے سے مجھ کو ملا دے
میں خود سے بات جی بھر کر سکوں بس
مجھے اتنی ہوا اتنی فضا دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.