شاعری کی زبان بولیں گے
شاعری کی زبان بولیں گے
کان دنیا کے آج کھولیں گے
ساتھ ملنا کسی کا مشکل ہے
اپنے سائے کے ساتھ ہو لیں گے
دل میں میلا لگا ہے خلوت کا
آج ہم اس میں خود کو کھولیں گے
وصل کے پھول ہم کھلائیں گے
تیری یادوں کو دل میں بولیں گے
بہتے آنسو سے کام لیں گے ہم
کم سے کم چہرہ اپنا دھو لیں گے
سر پہ احسان رات کا کیوں ہے
نیند آئی تو دن میں سو لیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.