شاعروں کو اب قصیدوں کا صلہ دیتا ہے کون
شاعروں کو اب قصیدوں کا صلہ دیتا ہے کون
بس دعائیں دیتے ہیں سب روپیہ دیتا ہے کون
یہ چھلاوا ہے کوئی یا بھوت تیری یاد کا
رات کے پچھلے پہر مجھ کو صدا دیتا ہے کون
مان لی ہے میں نے منت اک ولی اک پیر سے
دیکھنا ہے مجھ کو بیٹا چاند سا دیتا ہے کون
چاپلوسی پھٹکے بازی سے ملی منزل مجھے
اتنی آسانی سے ورنہ راستہ دیتا ہے کون
میں تو پیتا ہی نہیں ہوں ہوش میں رہ کر شراب
میں ہوں حیراں خواب غفلت میں پلا دیتا ہے کون
بیچتے ہیں شیخ صاحب آیتیں قرآن کی
قبر پر اجرت بغیر اب فاتحہ دیتا ہے کون
عرض کی ہے خواہش احباب پر میں نے غزل
دیکھیے واحدؔ مجھے اب ناشتہ دیتا ہے کون
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.