شاخیں تراش کر مجھے محدود مت کرو
شاخیں تراش کر مجھے محدود مت کرو
چھاؤں گھنے چنار کی نابود مت کرو
انساں ہوں گنہ گار ہوں تو مجھ کو دو سزا
مجھ کو سپرد خواہش معبود مت کرو
شیشے میں دیکھ کر ذرا پہچان لو مجھے
خاکوں میں اپنے جلوؤں کو محدود مت کرو
ہم سب نے کتنے پیار سے دنیا سنوار دی
اس پر خدا را بارش بارود مت کرو
ہو روشنی شعور کی اور دل کی چاندنی
اے دوست اس کو تیرگیٔ دود مت کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.