شام بانہوں میں لیے رات کی رانی آئی
شام بانہوں میں لیے رات کی رانی آئی
اے محبت تجھے دینے کو سلامی آئی
تشنگی اتنی کہ دریا ہے مری آنکھوں میں
نا شناسا ترے ہونے کی گواہی آئی
جس سے منسوب ہوا میرے خیالوں کا سفر
ڈھونڈنے اس کو مرے ساتھ ہوا بھی آئی
مجھ میں موجود ہے وہ اور نہیں ہے ظاہر
اس کی خواہش در و دیوار بناتی آئی
زخم ایسا تھا ٹپکتا تھا لہو آنکھوں سے
اس کی خواہش در و دیوار بناتی آئی
زخم ایسا تھا ٹپکتا تھا لہو آنکھوں سے
دل بیاں کر نہ سکا ایسی تباہی آئی
پرسش حال کرے کون کسے ہے فرصت
کب مرے صحن میں نا دیدہ خدائی آئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.