شام ڈھلے گھر آنے جانے لگتے ہیں
شام ڈھلے گھر آنے جانے لگتے ہیں
یاد کے پنچھی شور مچانے لگتے ہیں
سچ بولیں تو دنیا ہوتی ہے ناراض
جھوٹ کہیں تو ہم ہکلانے لگتے ہیں
سچائی جب ہم کو مجرم ٹھہرائے
آئینوں پر ہم جھنجھلانے لگتے ہیں
خوشحالی کا بس اعلان کیا جائے
گھر میں رشتے آنے جانے لگتے ہیں
مجبوری جب ہونٹوں کو سی دیتی ہے
آنسو دل کا درد بتانے لگتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.