شام ڈھلی ہے صحرا ہے خاموشی ہے
ذہن میں تیرا چہرہ ہے خاموشی ہے
اکتایا اک دل پتھرائی آنکھیں ہیں
دریا اترا اترا ہے خاموشی ہے
دیوانوں کی اور بھلا کیا خواہش ہے
اک سگریٹ اک کمرا ہے خاموشی ہے
لب کھلتے ہی سچ باہر آ جائے گا
سوچو کتنا اچھا ہے خاموشی ہے
بھیتر کوئی چیخ رہا ہے اور باہر
رسی ہے اک پنکھا ہے خاموشی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.