Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شام جزیرے خواب اجالے پیارے پیارے روشن روشن

نسیم اجمل

شام جزیرے خواب اجالے پیارے پیارے روشن روشن

نسیم اجمل

MORE BYنسیم اجمل

    شام جزیرے خواب اجالے پیارے پیارے روشن روشن

    درد شجر سب بدن کنارے پیارے پیارے روشن روشن

    تم سے بچھڑ کر جان جہاں ہم دیواروں میں قید ہوئے

    چار قدم وہ ساتھ تمہارے پیارے پیارے روشن روشن

    تیری خاطر لے آیا میں سب پیار گگن کی تصویریں

    جھلمل کرتے چاند ستارے پیارے پیارے روشن روشن

    کس کو خبر ہے کب کب ہم نے ان سے دل کی جوت جگائی

    دور دہکتے دو انگارے پیارے پیارے روشن روشن

    چاند کی باتیں پیار کے نغمے وہ سب آنگن شور ہوئے

    دل کی بستی اور دکھیارے پیارے پیارے روشن روشن

    کون مجھے یہ لے آیا ہے شہر کے اندھے گلیاروں میں

    میری گلی کے سب اندھیارے پیارے پیارے روشن روشن

    اس کی آنکھ کے کاجل کی ہم رات اندھیری کاٹ چکے

    دور گگن پر شوخ اشارے پیارے پیارے روشن روشن

    کیا وہ ہوا تھی بیچ بھنور میں دکھ کی نیا لے آئی

    بہتی ندی میں شوق ستارے پیارے پیارے روشن روشن

    خواب کے اس گھنگھور نگر میں کس سے ملنے جاتے ہو

    دیکھو وہ ہیں قدم ہمارے پیارے پیارے روشن روشن

    کس کی ظالم چاپ نے اجملؔ ہنس کا جوڑا اڑا دیا

    لگتے تھے وہ ندی کنارے پیارے پیارے روشن روشن

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے