شام کیسی مرے آنگن میں اتر آئی ہے
شام کیسی مرے آنگن میں اتر آئی ہے
یاد ہے دل میں تری عالم تنہائی ہے
مجھ کو ہر داغ پہ دل کے یہ گماں ہوتا ہے
جیسے یہ داغ نہیں لالۂ صحرائی ہے
تجھ کو میں چاہتی ہوں اور مجھے معلوم ہے یہ
راز کھل جائے تو دونوں ہی کی رسوائی ہے
وہ سمجھتا ہے غزل جس کے لیے کہتی ہوں
میرے اشعار دل آویز میں گہرائی ہے
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 63)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.