Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شام کو صبح کی اور صبح کو ہے شام کی بات

زبیر بہادر جوش

شام کو صبح کی اور صبح کو ہے شام کی بات

زبیر بہادر جوش

MORE BYزبیر بہادر جوش

    شام کو صبح کی اور صبح کو ہے شام کی بات

    کیسے ناداں ہیں وہ کرتے ہی نہیں کام کی بات

    جب کیا کرتے ہیں ہم ساقیٔ گلفام کی بات

    لب پہ آ جاتی ہے اکثر دل ناکام کی بات

    ڈھلتے سورج کو دکھایا تو کبھی گل کی حیات

    ہم سے اس طرح سے کی حسن کے انجام کی بات

    نفرت و بغض و تعصب کے علاوہ تم سے

    آج تک ہو نہ سکی کوئی کبھی کام کی بات

    جلتے شہروں کا دھواں آنکھوں میں گھوما اکثر

    یاد آئی ہے جو گزرے ہوئے ایام کی بات

    جو بہاروں کی لطافت کو سمجھتے ہی نہ ہوں

    ان سے صیاد کرے کیوں قفس و دام کی بات

    ہے ضرورت کہ محبت کا سبق دیں سب کو

    آؤ ہم مل کے کریں عظمت اسلام کی بات

    کون سا جرم ہے فرمائیں زمانے والے

    تشنہ لب کرتے ہیں ساقی سے اگر جام کی بات

    رنج راحت سے بدلتے تو مزہ آ جاتا

    محفل عیش میں ہوتی غم و آلام کی بات

    خوب دوزخ سے ڈراتا ہے گنہ گاروں کو

    لب پہ واعظ کے نہیں ہے کرم عام کی بات

    بے دھڑک جوشؔ وہ بڑھتے رہے منزل کی طرف

    قافلے والوں نے سوچی نہیں انجام کی بات

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے