شام و سحر ہر اک گھڑی اس کا خیال تو نہ کر
شام و سحر ہر اک گھڑی اس کا خیال تو نہ کر
اپنی حیات مختصر وقف ملال تو نہ کر
زخم کے اندمال کو اس کی رضا پہ چھوڑ دے
مرہم لطف کے لیے اس سے سوال نہ کر
کار گہہ حیات میں صبر و سکوں سے کام لے
جو تجھے مل نہیں سکا اس کا ملال تو نہ کر
غم کی ہر ایک داستاں شوق سے کر بیاں مگر
ہجر کے ماہ و سال میں ذکر وصال تو نہ کر
اپنے کمال شوق کا کر نہ کسی سے تذکرہ
غیر کو غیر ہی سمجھ واقف حال تو نہ کر
اس سے وفا طلب نہ کر وہ تو جفا پسند ہے
اپنا دیار شوق میں جینا محال تو نہ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.