شام پریوں سے بھری تھی رات چپ ہے جھیل کی
شام پریوں سے بھری تھی رات چپ ہے جھیل کی
گنگ کرتی ہے زبانوں کو دعا تکمیل کی
نام چمکا میرے دل میں سورۂ رحمان کا
پوری سورت صبح خوش ہنگام نے ترتیل کی
جیسے کی موصول آغاز محبت کی دعا
ہم نے اگلوں تک وہ رحمت کی ہوا ترسیل کی
واقعہ ایسا نہ تھا جیسے کیا ہم نے بیان
روپ سے بہتر کہیں اس روپ کی تفصیل کی
اب یہاں آ کر نہیں معلوم ہوتا رہگزر
چھوڑ دی تھی کس جگہ پر کس جگہ تبدیل کی
عذر جو بھی تھا مفر کرنا گوارا ہی نہ تھا
حکم جس کا بھی تھا تیرے نام پر تعمیل کی
اس غبار دہر سے اس نے اٹھایا راستہ
یہ خیال افروز مجھ پر شاعری تفصیل کی
اے جہان مصر یہ نیرنگیوں کا وقت ہے
اے زلیخا خوش خبر اے موج آب نیل کی
باز ایسے تو نہیں آ کر اترتا ہاتھ پر
رت جگے کاٹے کئی تو خواب کی تشکیل کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.