شامل کارواں تو ہم بھی ہیں
شامل کارواں تو ہم بھی ہیں
تیری جانب رواں تو ہم بھی ہے
یہ حقیقت نہیں تو پھر کیا ہے
یعنی وہم و گماں تو ہم بھی ہیں
بار ہجرت سروں پہ ہے اپنے
اتنے بے خانماں تو ہم بھی ہیں
کہہ رہے ہیں خزاں زدہ چہرے
اے بہارو یہاں تو ہم بھی ہیں
سچ نہ مانو تو جھوٹ ہی کہہ لو
اک رخ داستاں تو ہم بھی ہیں
ہم کو خاک رہ سفر مت جان
اے زمیں آسماں تو ہم بھی ہیں
صرف معنی کی وسعتیں ہی نہیں
لفظ کے درمیاں تو ہم بھی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.