شاید کہ ممکنات میں ہو ماورا بھی ہو
شاید کہ ممکنات میں ہو ماورا بھی ہو
جو بات عقل ہی میں نہیں رونما بھی ہو
اظہار لازمی ہے سلیقے کے ساتھ ساتھ
ذوق کلام ہونے سے کیا حوصلہ بھی ہو
ہم زندگی کے قطب شمالی میں ہیں میاں
لازم نہیں حیات بھی ہو ارتقا بھی ہو
یہ عشق زیست کے کسی فکشن کا باب ہے
کیا لازمی ہے عشق بھی ہو واقعہ بھی ہو
مغرب کو دوش دے تو رہے ہیں تباہی کا
اس دوڑ دھوپ میں نہ کہیں ایشیا بھی ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.