شب فراق کے بارے میں اور کیا کہیے
کسی فقیر کی مقبول بد دعا کہیے
ہر ایک شخص ہے اپنی ہی ذات میں گم صم
کوئی بتائے کسے کس کا مبتلا کہیے
اس اعتقاد کے صدقے نہ کیوں بھلا جائیں
جو شخص بت بھی نہیں ہے اسے خدا کہیے
اجل کی سمت سبھی لوگ ہیں رواں یعنی
اسے بھی زندگی کا کوئی راستہ کہیے
کسی کا عکس حقیقی نہیں دکھاتا ہے
اس آئنے کو بھلا کیسے آئنہ کہیے
میں اپنے طور سے کرتا ہوں بات دل کی خضرؔ
ادائے غیر سے کیا دل کا مدعا کہیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.