شب فراق کو جب مژدۂ سحر آیا
شب فراق کو جب مژدۂ سحر آیا
تو اک زمانہ ترا منتظر نظر آیا
تمام عمر کی صحرا نوردیوں کے بعد
ترا مقام سر گرد رہ گزر آیا
یہ کون آبلہ پا اس طرف سے گزرا ہے
نقوش پا میں جو پھولوں کے رنگ بھر آیا
کسے مجال کہ نظارۂ جمال کرے
اس انجمن میں جو آیا بہ چشم تر آیا
تری طلب کے گھنے جنگلوں میں آگ لگی
مرے خیال میں جب وہم رہ گزر آیا
سمٹ گیا مری باہوں میں جب وہ پیکر رنگ
تو اس کا رنگ مجھے دور تک نظر آیا
اس عارضوں میں کہ ضد کبریا کی پوری ہو
ندیمؔ خاک پہ افلاک سے اتر آیا
- کتاب : Intekhab-e-Kulliyat-e-ahmed Nadeem Qasmi (Pg. 121)
- Author : Ahmed Nadeem Qasmi
- مطبع : Farid Book Depot (Pvt.) Ltd. (2004)
- اشاعت : 2004
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.